• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل ، دنیا کا خطرناک جزیرہ جہاں سانپوں کی حکومت ہے

برازیل میں ایک ایسا جزیرہ پایا جاتا ہے جہاں دنیا کے زہریلے ترین سانپوں کی حکومت ہے اور یہاں کسی انسان کو جانے کی اجازت نہیں ۔

یہ جزیرہ ساؤپالو شہر کے ساحل سے بتیس کلو میٹرکے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں لانس ہیڈ وائپر نامی ہزاروں سنہرے سانپ پائے جاتے ہیں۔

ان سانپوں کا زہر اتنا خطرناک ہوتاہے کہ جسے ڈس لیں اس کا گوشت پگھل کر ہڈیوں سے علیحدہ ہونا شروع ہوجاتا ہے اور لمحوں میں موت واقع ہوجاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ برازیل کی حکومت نے سنہرے سانپوں کےاس جزیرےکی طرف انسانوں کا جانا ممنوع قرار دیا ہوا ہے اور یہ سارا جزیرہ صرف اور صرف ان سانپوں کی ملکیت ہے ۔

یہ سانپ دنیا میں صرف اسی جزیرے میں پائے جاتے ہیں اور اپنے چمکدار سنہرے رنگ کی وجہ سے بے پناہ دلکش نظر آتے ہیں ۔

جن کے حسن سے مسحور ہوکر ماضی میں کچھ شکاریوں نے جزیرے پر جاکر سنہرا سانپ پکڑنے کی کوشش کی لیکن دردناک انجام سے دوچار ہوئے۔

تازہ ترین