راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(ڈی ڈی ڈبلیو پی)نے راولپنڈی ڈویژن میں دس بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ڈی ڈی ڈبلیو پی 200ملین روپے تک کی لاگت والے منصوبوں کی منظوری دینے کی مجازہوتی ہے۔جمعرات کو اجلاس قائم مقام کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر چکوال عمر جہانگیر،ایس ای بلڈنگ،ایس ای پی ایچ ای ڈی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس نے ضلع اٹک میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر فار گرلز کی منظوری دیدی ۔چکوال میں سڑکوں کی تعمیر کی منصوری دی گئی ،ضلع جہلم میں واٹر سپلائی سکیم ، روات کے قریب ایک روڈ کی منظوری دی گئی ۔ادھرصوبائی وزیر خزانہ کی منظوری کی روشنی میں کمشنر آفس میں ڈی جی آر ڈی اے طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں اعلان شدہ آرڈی اے آخری کنٹریکٹ آفیسر کو بھی ریگولر کردیا گیا ہے۔ آر ڈی اے کے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای عمران قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں طاہر قیوم کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔جس کا نوٹیفکیشن بعد مید میں جاری ہوگا۔دریں اثناء گنجمنڈی کے قریب نالہ لئی میں آنے والے خسرہ نمبر 461/1،467/2،464/2کی ایکوزیشن کے حوالے سے آرڈی اے نے اپنا لیٹر واپس لے کر معاملہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو بھجوادیا ہے۔اس جگہ پر مبینہ طور پر ایک مسلم لیگی رہنما کی طرف سے نالہ لئی میں پلازہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔جس کو انتظامیہ نے رکوا دیا تھا۔اب اس جگہ کے حوالے سے دستاویزی ابہام دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس حوالے سے جمعرات کو کمشنر آفس میں اجلاس تھا جو نہیں ہوسکا ۔