ملتان میں میونسپل کارپوریشن نے کریک ڈاؤن کرکے4 غیرقانونی مویشی منڈیاں سیل کر دیں۔
میونسپل کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی منڈیوں کو سیل کرنے کے خلاف آپریشن کیا جس کی سربراہی میونسپل کارپوریشن کے لینڈ آفیسر ابراہیم خان نے کی ۔
کریک ڈاؤن کے دوران 9 نمبر چونگی اور حضوری باغ روڈ پر 4 منڈیاں سیل کر دی گئیں اور بیوپاریوں کوجانور مویشی منڈی میں لے جانے کی ہدایت کی ہے ۔