• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں تحریک انصاف کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل

Preparations Of Pti Rally In Sukkar

سکھر میں تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسہ عام کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے سے پارٹی چیئرمین عمران خان ،شاہ محمود اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔

سکھر کے لب مہران میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تمام تر تیاریوںکو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔پنڈال کو سجادیاگیا ہے،15 فٹ اونچا،150فٹ لمبااور18 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان شام 6 بجے خصوصی طیارے سے سکھر ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ جہاں کارکنان پارٹی قائد کا استقبال کریں گےاور انہیں گاڑیوں کے چلوس میں جلسہ گاہ لایاجائے گا۔

جلسے کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کئے گئے ہیں 14سو پولیس اہلکاروں جن میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہوں گی تعینات ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کشتی کے ذریعے دریائے سندھ میں جاکر جلسہ کی کامیابی کیلئے خصوصی دُعا کی ،ان کا کہنا تھا کہ اقلیت سے اظہاریکجہتی کے لیے کشتی ریلی بھی نکالی جائے گی۔

تازہ ترین