• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسی سازش کامیاب نہیں ہوگی جس سے سندھ تقسیم ہو،شاہ محمود

Conspiracy To Divide Sindh Could Not Succeed Shah Mahmood

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کوئی ایسی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گےجس سے سندھ تقسیم ہو،کوئی ایسا ڈیم جو سندھ کے حقوق پامال کرے اسے نہیں بننے دیں گے۔

سکھر میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سندھ کا دارلحکومت تھا اور انشاءاللہ رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ سندھیو! کیا سندھ کے حالات سے مطمئن ہو؟سندھ کے ساتھ میراتعلق پونے8 سوسال پرانا ہے،نوازشریف کوصفائی کا موقع دیا گیا مگروہ پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا سیاسی فلسفہ کہتا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، جانتا ہوں کہ یہاں کے وڈیرے ظلم کرتے ہیں، میں پوچھنے آیا ہوں کہ خوف کے بت کو توڑو گے؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں عمران خان سندھ کی مٹی سے کبھی بے وفائی نہیں کرے گا، یہ دھرتی لعل شہباز قلندر کی دھرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں الیکشن لڑا ہے جنہوں نے مجھے ووٹ دیا ان کا پانی بند کردیاگیا،آصف زرداری سن لو، 2013ء میں سندھ آیا اور2018ء بھی الیکشن لڑنے یہاں آؤں گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ گلی گلی میں چورہے،کیا یہ نعرہ سندھ میں پہنچ گیا؟سندھ حکومت احتساب قانون میں ترمیم کرکےکس کوبچانا چاہتی ہے؟

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کا قافلہ کرپشن کے خلاف پورے پاکستان میں نکلا ہے،جب تک تبدیلی نہیں آجاتی، سندھ کے ایک ایک ضلع میں جاؤں گا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وعدہ کرتا ہوں تبدیلی کے لیے سندھ کےایک ایک گاؤں میں جاؤں گا،قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔

تازہ ترین