• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آباد زریاب کالونی میں رقم کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا

پشاور( کرائم رپورٹر) زریاب کالونی میں رقم کے تنازعہ پر چچانے بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،نگارحسین ولد آدم خان سکنہ زریاب کالونی نے فقیر آباد پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روزاس کے 26سالہ بیٹے اقبال کی اپنے چچا جہانگیر کے ساتھ گاڑی کی رقم کے تنازعہ پرتکرار ہوئی اس دوران جہانگیر نے فائرنگ کرکے اقبال کو موت کے گھاٹ اتاردیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین