• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

لندن( وودمشتاق،مرتضیٰ علی شاہ) دو ہفتوں کے دوران پرویز مشرف کا خطاب روکے جانے کا دوسرا واقعہ  پیش آگیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ نے آرگنائزر کے ساتھ شدید اختلافات اورجمہوریت پسند کارکنوں کی جانب سے اجتماع کو متاثر کرنے کے خدشات کے پیش نظر اتوار کو زم زم ایجوکیشن سینٹر کے تعاون سے برطانوی شہر ’سلخ‘ میں منعقد کیا جانے والا اجتماع منسوخ کردیا جسکے دعوتنامے بھی بھیجے جاچکے تھےتاہم اُسی دن ’’پاکستان آگاہی مہم ‘‘نامی تنظیم نے ان کیخلاف برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کیا اوراحتجاجی مراسلہ بھی جمع کروایا۔

مشرف کی تقریر کی منسوخی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے پہلے سکول آف اوریئنٹل اینڈ افریقن سٹڈیز کی ایک تقریب میں انکی تقریر اس وقت روکنی پڑی جب کچھ پاکستانی کارکنوں نے ان کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

زم زم ایجوکیشن سینٹر کے پیر علی پاشا نے بتایا کہ پرویز مشرف انکے دوست ہیں اور وہ اس ضرور اس اجتماع میں شرکت کریں گے۔ دوسری طرف  آل پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ وہ زم زم سینٹر کے اجتماع سے صرف ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

اور اسکے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین