ڈنمارک کے شہر آرہس میں دلچسپ اور منفردگا ڑیو ں کی ایک دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیاجس میں درجنوں ڈرائیورز نے اپنی عجیب و غریب گاڑیوں سمیت حصہ لیا۔
سوپ باکس نامی ریس میں حصہ لینے والی ٹیموں نے گھر میں تیار کردہ منفرد اشکال اور بناوٹ والی گا ڑیو ں کی نمائش کرکے اپنے ہنر اور مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔

ریس کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں شا مل گا ڑیاں ایندھن کے بجائے مکمل طور پر انسانی قوت سے چلائی گئیں جس میں نصب پہیوں نے انہیں تیز رفتاری سے چلنے میں مدددی۔

اس موقع پر لاتعدادگا ڑیاں بریک نہ ہو نے کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائیں اور ڈھلوانوں اور پیچیدہ مو ڑ پر بے قابو ہوکر گربھی گئیں جس کا تماشائیوں نے بھی بھرپور لطف اٹھایا۔