• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امر یکی غلا می قبول نہیں،ٹرمپ پا کستا نیوں سے معا فی مانگیں،سراج الحق

دیر بالا ( نما ئندہ جنگ) امیر جما عت اسلا می پاکستا ن سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ ٹر مپ اپنے بیا ن اور دھمکیو ں  پرپا کستا نی قوم سے معا فی ما نگیں امریکا نے جس کو ڈا لر دئیے ہیں دھمکیا ں بھی اسے دے ہم امر یکی غلا می ہر گز قبول نہیں کریں گے ٹر مپ کی دھمکیو ں کے بعد پا کستا ن کے ہر بچے اورقوم کی زبان پر اب امر یکا مردہ باد کا نعرہ ہے امر یکا کے خلا ف دس لاکھ نوجوا نو ں کو تیا ر کرینگے جو پاک آرمی کے شا نہ بشا نہ ملک وقوم کی حفا ظت کیلئے قر با نی دینگے بیرو نی طا قتو ں کے آلہ کا روں  اسفند یا ر ، نوا ز شر یف، شہبا ز شر یف ، بلا ول اور زرداری کی سیاسی غلا می سے قوم کو آزادی دلا ئیں گے 62 اور63 دفعات کاہر صورت دفاع کر ینگے جس میں ملک اور قوم کی بھلا ئی ہے ملک میں روزانہ دو ارب  روپے کی کر پشن ہو رہی ہے کر پشن ، کر پٹ حکمران اور پا کستان  مز ید  اکٹھے نہیں چل سکتے ۔

کر پٹ حکمر انو ں سے نجا ت کا وقت آگیاہے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے دیر بالا براول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے صوبائی امیر جما عت اسلا می مشتاق احمد خا ن، صو با ئی وزیر بلد یات عنایت اللہ خا ن ، ضلع نا ظم دیر بالا فصیح اللہ ،ایم پی اے محمد علی اور سا بق ایم پی اے ملک بہرام خا ن نے بھی خطاب کیا  ۔

سرا ج الحق نے کہا کہ  نو از شریف نے مسجد نبو ی میں ملک سے سو دی نظام کا خا تمہ کر نے وعدہ کیا تھا لیکن  وعدہ خلا فی کی اور ایک عاشق رسول کو تختہ دار پر چڑھا کر شہید کیا اب نواز شر یف اللہ کی پکڑ میں ہیں ملک میں خلا فت را شدہ کی طرز پر اسلا می مملکت کا قیام ضروری ہے جس کیلئے جما عت اسلامی بر سر پیکار ہے اللہ کی طا قت سا تھ ہو تو دنیا کی کو ئی بھی طا قت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ۔ 

تازہ ترین