• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سے بدسلوکی پرضلع ناظم مردان کو گرفتار کیا جائے، ینگ ڈاکٹرز

پشاور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) نے ڈی ایچ کیو مردان میں ضلع ناظم کی بدسلوکی اور اسے قتل کی دھمکیاں دینے کے باوجود تاحال گرفتارنہ کرنےکی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہسپتالوں میں سکیورٹی ایکٹ 2015 ءنافذ کیاجائے بصورت دیگر ہڑتال پرمجبور ہوجائینگے، وائی ڈی اے کےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ناظم حمایت اللہ مایارنے لوگوں کے ہجوم کو ڈاکٹر شکیل کے قتل کیلئے اکسایا اور انہیں دھمکیاں دیں لیکن تاحال انکے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ ہوسکی اور صوبائی حکومت نے خاموشی اختیار رکھی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حمایت اللہ مایار کیخلاف ایف آئی آر نامکمل ہے جسکی وجہ سے تاحال گرفتار نہ ہوسکیں انکے خلاف ایف آئی آر ہسپتال انتظامیہ کیطرف سے کی جائے اور ایف آئی آر میں دفعہ 7اے ٹی اے شامل کیا جائے ، وائی ڈی اےنے مطالبہ کیا کہ خیبرٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی طرح ڈی ایچ کیو مردان سمیت صوبے کے تمام ہسپتالوں میں سکیورٹی ایکٹ 2015کو بغیر کسی تاخیر کے نافذ کیاجائے بصورت دیگر ہڑتال پرمجبور ہوجائینگے۔
تازہ ترین