عید سے پہلے شہریوں کے پاس قربانی کے لیے جانور خریدنے کا آج آخری دن ہے،اس وقت کراچی کی مویشی منڈی میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔
وقت کم اور مقابلہ سخت، کہیں جھٹ پٹ سودے، کہیں بھاؤ تاؤ جاری، بڑی عید سے ایک روز پہلے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رونق میلہ عروج پر ہے۔
اونٹ، بکرے، گائے، بیل کے لیے منڈیوں میں خریداروں کا رش ہے، شہریوں کو اب دام گرنے کی توقع ہے جبکہ بیوپاریوں کو اچھے دام ملنے کی امیدہے، گلی گلی محلے محلے آئے جانوروں کی خوب خاطر و مدارات ہو رہی ہیں، بچے مہمان جانوروں کو سجانے سنوارنے اور گھمانے میں مصروف ہیں،مزے دار پکوانوں کی تیاری بھی ہونے لگی۔
وقت کم اور مقابلہ سخت، قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے کہیں جھٹ پٹ سودے، کہیں بھاؤ تاؤ جاری ہے، بڑی عید سے ایک روز پہلے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رونق میلہ عروج پر پہنچ گیا،اونٹ، بکرے، گائے، بیل کے لیے منڈیوں میں خریداروں کا رش ہے۔
شہریوں کو دام گرنے کی توقع جبکہ بیوپاری اچھے دام ملنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں، گلی گلی محلے محلے آئے، جانوروں کی خاطر مدارات بھی ہورہی ہے، بچے مہمان جانوروں کو سجانے سنوارنے اور گھمانے میں مصروف ہیں تو خواتین مزے دار پکوانوں کی تیاری کررہی ہیں ۔
بھئی ایک روز رہ گیا،گائے، بکرا، اونٹ، بیل لائے یا نہیں، وقت کم اور مقابلہ سخت ہے، عید سے پہلے آخری دن ملک بھر کی مویشی منڈیو ں میں بیوپاریوں کی چاند رات ہوگئی۔
کراچی سے لاہور، لاہور سے اسلام آباد، اسلام آباد سے پشاوراور اسکردو تک قربانی کے خوبصورت جانور دیکھنے والوں سے کہہ رہے ہیں کہ آؤاور ہمیں لے جاؤ۔
بہت سے لوگ ابھی جانور کی تلاش میں ہیں، جن کا بھاؤ تاؤ کامیاب ہوگیا وہ جیب ہلکی کراکر خوش خوش گھروں کو لوٹ آئے، گلی گلی محلے محلے آئے مہمانوں کی خاطر مدارات ہورہی ہے، کھلائی پلائی کے ساتھ ناز نخرے بھی اٹھائے جارہے ہیں، کہیں خوب صورت بیلوں نے راہ گیروں کے قدم روک لیے ہیں، کہیں بھاری بھرکم بیل، اونچے کوہان والے اونٹ،سرخ، سفید، بھورے، سیاہ اور سلیٹی، ہر رنگ اور نسل کے جانور لوگوں کے من کو لبھا رہے ہیں،جبکہ گیارہ گیارہ من کے یاک بھی تو ہیں۔
سب سے اہم اور وی آئی پی شخصیت قصاب بن گئے ہیں ، کسی کو ہاں کہی تو کسی کو ناں کہہ کر ٹالا، بہت سوں کو جلد آنے کا آسرا بھی دے ڈالا، کسی نے بکنگ بند کا بورڈ لگا دیا۔
پروفیشلز کے ساتھ موسمی قصاب بھی شکار کے لیے سرگرم ہوگئے جنہوں نے چاقو،چھریوں پرلگالی دھار، ٹوکے بھی کرلیے تیار کرلیے، جو جیبوں پر کاری وار کریں گے،عیدخوشیاں منانے اور بانٹنے کا تہوار ہے لیکن مستحقین کے چہروں کی مسکراہٹ یاد رکھنا بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ قربانی کا اصل مقصد اور روح یہی ہے۔