لندن ( جنگ نیوز) بیلجیئم یورپ کا پہلا ملک بن گیا جس نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ بیلجیئم کے جین ورٹونگن اور رومیلو لوکاکو نے یونان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ۔ ایک گول یونان نے کیا ۔ اور تینوں گولز کھیل کے دوسرے ہاف کے پہلے پانچ منٹ میں ہوئے ۔ بیلجیئم گروپ ایچ میں سرفہرست ہے ۔ دوسرے نمبر پر آنے والا ملک بوسنیا ہے جس نے جبرالٹر کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی ۔ بوسنیا کی جبرالٹر کے خلاف جیت میں ایڈن زیکو کا بڑا ہا تھ رہا ۔
زیکو نے 4 میں سے 2 گول کئے ۔ اور 14 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ۔ یونان بیلجیئم سے شکست کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ سائپرس چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ایسٹونیا پانچویں پر ہے ۔ اور جبرالٹر چھٹے پر پہنچ گیا ہے ۔ سوئزرلینڈ کو پرتگال کے مقابلے میں تین پوائنٹس کا فائدہ پہلے تھا ۔جس کی بنا ء پر اپنے گروپ میں سر فہرست ہے اسی طرح پرتگال کو بھی ہنگری کیخلاف صفر کے مقابلے میں ایک گول کی برتری حاصل ہے ۔ گروپ اے میں فرانس پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ سوئیڈن دوسرے ، نیدرلینڈ تیسرے ،بلغاریہ چوتھے ، لکسمبرگ پانچویں اور بیلاروس چھٹے نمبر پر ہے ۔
گروپ بی میں سوئزرلینڈ نمبر ون ہے ،جبکہ پرتگال دوسرے اور ہنگری تیسرے نمبر پر ہے ۔ گروپ سی میں جرمنی 21 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ جبکہ شمالی آئر لینڈ 16 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ گروپ ڈی میں سربیا پہلے ،آئر لینڈ دوسرے نمبر پر ہے ۔ ویلز تیسرےاور آسٹریا چوتھے نمبر پر ہے ۔ گروپ ای میں پولینڈ سر فہرست ، مونٹینگرو دوسرے ، ڈنمارک تیسرے ،رومانیہ چوتھے ،ارمینیا پانچویںاور قازقستان چھٹے نمبر پر ہے ۔
گروپ ایف میں انگلینڈ پہلے ، سلواکیہ دوسرے ،اور اسکاٹ لینڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔ گروپ جی میں اسپین پہلے اور اٹلی دوسرے نمبر پر ہے ۔ جبکہ گروپ آئی میں کروشیا 16 پوائنٹس کیساتھ پہلے، یوکرائن 14 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ، آئس لینڈ تیسرے جبکہ ترکی چوتھے نمبر پر ہے ۔