رزڑ (نمائندہ جنگ )تحصیل ناظم واحد شاہ کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کا رشتہ دار سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ،پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق سلیم خان مانیری روڈ پر تحصیل ناظم واحد شاہ اپنے کھیتوں سے واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ان کا رشتہ دار ذاتی محافظ آصف نواز زخمی ہوگیا ،واحدشاہ نے اقدام قتل کی دعویداری تحصیل کونسلر کے رکن اقبال زادہ اور پیپلز پارٹی کے تحصیل کونسلر جمشید پر کی ہے ،وجہ عناد سیاسی رنجش بیان کی ہے ،یادرہے کہ تحصیل ناظم واحد شاہ اور نائب ناظم گوہر خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اجلاس بلانے کے لئے 17 اراکین کونسل نے درخواست دے رکھی تھی ، جس میں دونوں کونسلرز اقبال زادہ اور جمشید بھی شامل ہیں ،جس کے لئے ووٹنگ اجلاس کل چھ ستمبر کو طلب کیا گیا ہے ،ووٹنگ کا عمل روکنے کے لئے تحصیل کونسل کے 17 ارکان پر تحصیل ناظم گروپ کی جانب سے کافی جرگے کئے گئے ،لیکن یہ اراکین کونسل تحریک عدم اعتماد لانے کے مئوقف پر قائم ہے۔