ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے علی محمد آفریدی عید کی چھٹیوں پر آبائی گھر پشاور جانے کےبجائےملتان میں موجود رہے اور آپریشنل امور کی نگرانی کی، ڈی ایس کی ہدایات پر کنٹرول آفس عملہ‘ ٹکٹ گھر‘ ریزرویشن آفس‘ٹی سی آر‘ ایس ٹی ایز‘ گارڈز‘ ٹرین ڈرائیور ارو متعلقہ ملازمین بھی عید کی چھٹیوں کے دوران فرائض سرانجام دیتے رہے ،چیف کنٹرولر نسیم ڈوگربھی عید کی چاروں تعطیلات کے دوران کنٹرول روم میں موجود رہے اور اپنی نگرانی میں تمام ٹرینوں کو ٹائم ٹیبل کے مطابق گذارا، ملتان سے راولپنڈی جانے والی آخری عید سپیشل ٹرین کو بھی مقررہ وقت پر صبح7بجے روانہ کیا گیا،ریلوےترجمان کے مطابق عید تعطیلات کے دوران مال بردار گاڑیاں بھی شیڈول کے مطابق چلتی رہیں اور انہیں ملتان میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہیں کرناپڑا۔