ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان سمیت میپکو ریجن میں وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ۔ صارفین احتجاج کرکرکے تھک چکے ہیں لیکن مسئلہ حل ہونے میں نہیں آرہا ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں خصوصاً دیہی علاقوں کے مکین وولٹیج کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہیں جس کے باعث پانی کی موٹریں چلتی ہیں نہ فریج چلتے ہیں ۔صارفین کی زندگی عذاب بن گئی ہے جبکہ بیشترفیڈرزپرٹرپنگ کی شکایات مسلسل آرہی ہیں جس کےباعث متعدصارفین کی الیکٹرانکس کی اشیاخراب ہوگئی ہیں۔ میپکوکے ذمہ دار اس کی وجہ فیڈر ز کا اوورلوڈ ہونا بتاتے ہیں ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فیڈرز اوورلوڈ ہیں تو اس مسئلے کو حل کرنا کس کی ذمہ داری ہے انہوں نے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے میپکو افسروں نے موقف اختیار کیاہے کہ یکم ستمبر سے چار ستمبر کےدوران ملتان شہر اور گردونواح میں کوئی بریک ڈاؤن نہیں آیا۔