• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی تعطیلات کے دوران کوئٹہ اور پشین کے غیرحاضر ڈاکٹروں کو اظہار برہمی کا مراسلہ جاری

کوئٹہ (این این آئی )محکمہ صحت بلوچستان نے عید کی تعطیلات کے دوران کوئٹہ اور پشین کے ہسپتالوں سے غیرحاضر گیارہ ڈاکٹروں کو اظہار برہمی کا مراسلہ ارسال کرکے غیر حاضری کے دنوں کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کردی ،محکمہ صحت کے حکام کے مطابق محکمہ صحت نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو ڈیوٹیز پر حاضر رہنے کی ہدایت کی تھی اورڈاکٹروں کی حاضری چیک کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی تھیں ،ان کی ٹیموں کی رپورٹ کے مطابق آٹھ ڈاکٹرز سول ہسپتال ،دو بی ایم سی اور ایک پشین ہسپتال سے غیر حاضر پائے گئے ۔سیکرٹری صحت نے ان ڈاکٹروں کو اظہار برہمی کا لیٹر جاری کردیا ،،جس میں کہا گیا کہ ایسے مسیحا انسانیت اور مریضوں کے خیر خواہ نہیں ہیں ،سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ غیرحاضر ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے غیر حاضری کے دنوں کی کٹوتی کی جائے۔
تازہ ترین