کوئٹہ (آئی این پی ) پشین کے علاقے کلی کربلا میں دوبہنوں نے زہریلی چیز کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کلی کربلا سے حمید اللہ نامی شخص نے اپنی بیٹیوں مسماۃ (ر) اور مسماۃ (آ) کی نعشیں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین پہنچائیں اور بتایا کہ اس کی بیٹیوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی چیز کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے ۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات متعلقہ لیویز کر رہی ہے ۔