راولپنڈی( نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سجاد اکبر عباسی اور جنرل سیکرٹری عرفان احمد خان نیازی نےمیانمارمیں مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم کی مذمت کی اور حکومت پاکستان سمیت اسلامک ممالک اور یو این او پر زور دیا کہ وہ اپنا عملی کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے زیراہتمام روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے آج 6 ستمبرکو دن گیارہ بجے جنرل باڈی کا اجلاس اور مکمل عدالتی بائیکاٹ ہو گا اور وکلا کی بڑی تعداد صدر بار سجاد اکبر عباسی اور سیکرٹری جنرل عرفان احمد خان نیازی کی قیادت میں کچہری چوک میں مظاہرہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ برما کے مسلمانوں کی ہر طرح سے مدد کی جائے۔