مردان (نمائندہ جنگ) عیدالاضحی کے دوران مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں 178خواتین نے بچوں کو جنم دیا اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق عید کے پہلے روز 35 خواتین دوسرے روز 66جبکہ عید کے تیسرے روز گائینی وارڈ میں 77خواتین کے ڈیلیوری کیسز ہونے پر مجموعی طور پر 178خواتین نے بچوں کو جنم دیا اس طرح عید کے تین روز میں شعبہ حادثات اتفاقیہ میں 500 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا جبکہ ٹریفک کے 313 حادثات ہوئے جن کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی شعبہ ریڈیالوجی میں 512مریضوں کے ایکسرے ہوئے اور 222مریضوں کے الٹراساونڈ اور 104 مریضوں کے سی ٹی سکین کرائے گئے جبکہ عیدالاضحی کے تین روز میں تین ہزار 823 مریضوں کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کرائے گئے جبکہ اس دوران 39 مریضوں میں ڈینگی وائریس کی تصدیق ہوگئی۔