• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میںیوم دفاع پر تقریبات،ریلیاں نکالی گئیں

ملتان( سٹاف رپورٹر)یوم دفاع کے موقع پر ملتان میںکئی تقریبات ہوئیں اور ریلیاں نکالی گئیں۔قومی امن ملتان ریجن کے زیراہتمام رضا ہال کچہری روڈ سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت قومی امن کمیٹی ملتان ریجن کے چیئرمین سہیل فراز ، وائس چیئرمین ایاز صدیقی، قومی یوتھ امن کمیٹی کے چیئرمین نوید جٹ نےکی۔آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سلطان محمود ملک کی قیادت میں چوک کمہارانوالہ سے رحیم چوک تک یوم دفاع پر نکالی گئی۔یلی میں میاں عبدالمجید عاربی ، چوہدری عبدالقیوم ، محدم اعظم شاہ ، رانا محمد سمیع ، رانا محمد اکرم ، محمد رمضان ، ارشد علی ، محمد اکبر خان ، غلام رسول ، ناصر محمود ، ملک محمد اختر و دیگر نے شرکت کی ۔ خواتین یونیورسٹی ملتان میں یوم دفاع پاکستان پر  تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کی مہمان خصوصی رجسٹرار پروفیسر ثمینہ سلیم اور ڈاکٹر عصمت ناز تھیں۔یوم دفاع کے حوالے سے گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ ڈگری کالج ملتان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،  تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر محمد ساجد اقبال نے انجام دیئے۔ وومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شاہین شفیق نے کہا کہ قوم شہدا کے کارناموں کو کبھی نہیں بھلاسکتی۔افواج پاکستان ہمارا سرمایہ ہے ، مسز نادیہ کنول ، عمران اعظمی نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین