• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس (دستور) کی برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف ریلی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیراہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پریس کلب راولپنڈی سے ون فائیو مری روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر نوازرضا، راولپنڈی اسلام آبادیونین آف کے صدر مظہر اقبال نے کی ، ریلی میں نائب صدر سید قیصر شاہ ، جنرل سیکرٹری خاورنوازراجہ ، جمعیت علما اسلام راولپنڈی کے رہنما مولانا قاری قاسم،پیپلزپارٹی ضلع کے صدر چوہدری ظہیر محمود،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما سردار رشدمحمود،پیپلزپارٹی سٹی کے راجہ محمد علی مہناس نے شرکت کی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ کشمیر ، فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کے بعد اب یہو دونصاری نے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی شروع کررکھی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، ان کے گھر بار جلائے گئے لیکن کسی مسلم اور غیر مسلم حکمران کو یہ سسکتی انسانیت نظر نہیں آرہی، اس پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی باعث تشویش ہے، مسلم ممالک کی جانب سے برم کے مسلمانوں کے حق میں مو ثر آواز نہ اُٹھانا افسوسناک ہے ،صحافی ، سیاسی ،مذہبی اور سماجی شخصیات نے مطالبہ کیا کہ برما کے مسلمانوں کے ساتھ جاری مظالم پراقوام متحدہ نوٹس لے ،برما کے مسلمانوں کو مذہبی آزادی دی جائے۔
تازہ ترین