ملتان میں موسمی تبدیلی کے باعث پیٹ کی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے مختلف سرکاری اسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 163 مریضوں کو لایا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ملتان شہر اور گرد و نواح میں پیٹ کے مرض کی وباء عام ہو رہی ہے، مختلف سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے 163 مریضوں میں 89 کو کچھ دیر اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ باقی مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نشتر اسپتال میں 45 مریض لائے گئے جبکہ سول اسپتال 15،فاطمی جناح اسپتال 11، میاں محمد شہباز شریف اسپتال میں 51 اور چلڈرن کمپلیکس میں 41 مرض لائے جا چکے ہیں۔