ملتان میں جسٹس اور وکلاء کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر وکلاء کی جزوی ہڑتال کا سلسلہ آج 43 ویں روز بھی جاری ہے ۔
لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس قاسم خان اور ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان قریشی کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ 24 جولائی کو پیش آیا جس کے بعد وکلاء نے ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں بینچ کی جانب سے شیر زمان قریشی کی گرفتاری کے احکامات پر ہڑتال شدت اختیار کر گئی تھی۔
آج وکلاء کی 43 ویں دن بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے صبح 10 بجے تک ہائی کورٹ میں ارجنٹ کیسز کی سماعت اور ڈسٹرکٹ بار میں صبح 10 بجے تک عدالتوں میں پیش ہونے کی نرمی کے بعد سائلوں کی مشکلات کافی حد تک کم ہو گئی ہیں۔
ادھرڈسٹرکٹ بار میں آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے کیےجائیں گے۔