• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Shooter Of Ansar Al Sharia Arrested From Multan

دہشت گرد تنظیم انصارالشریعہ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔

کراچی سے فرار ہوکر آنے والے دہشت گرد عبدالرحمان عرف طلحہٰ انصاری کو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم طلحہ خواجہ اظہار پر حملے کے مبینہ منصوبہ ساز سروش صدیقی کا قریبی ساتھی اور ٹارگٹ کلر ہے۔

حساس ادارے نے ملتان میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت عبدالرحمان عرف طلحہ ٰ انصاری کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم طلحہ انصاری گروہ میں شوٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا اور پہلے سے مفرور ملزم مزمل کا بھائی ہے۔

ملزم کراچی میں انصار الشریعہ کے ملزمان کی گرفتاری کے شروع ہونے کے بعد سے ملتان فرار ہوگیا تھا۔

کوئٹہ اور پشین سے بھی انصارالشریعہ کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

اس سے قبل حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر سے بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور پشین میں چھاپے مار کر دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان کی شناخت پر وفیسر مشتاق اور مفتی حبیب کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان انصار الشریعہ کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور موجودہ ٹارگٹ کلنگ میں ان کا بڑا کردار ہے۔

پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے اس سے پہلے انصار الشریعہ کا ایک ا ور ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی کی گرفتار ہوچکا ہے، جبکہ پولیس مقابلے کے بعد فرار ہونے والا ملزم سروش تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

تازہ ترین