اسلام آباد(ایجنسیاں )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت پر ایک بار پھر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحق ڈار پاکستان کے اقتصادی غارتگر ہیں ‘نیب ریفرنس پر انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہئے ‘موجودہ حکومت سے زرداری اورمشرف کا دور بہتر تھا‘پاکستان کی معیشت کا برا حال ہے،درآمدات اور برآمدات میں فرق 30ارب ڈالر ہو گیا،موجودہ دور میں سرمایہ کاری زرداری کے دور سے بھی کم رہی ،میگا پراجیکٹس بنا کر ملک کو مقروض کر دیا گیا،نوازشریف کے بیرون ملک دوروں کاروزانہ کابجٹ27لاکھ تھا، چیئرمین نیب کرپشن پر پردہ ڈال رہے ہیں‘پاکستان خطرناک راہ پر جارہا ہے۔
اسلام آباد میں اسد عمر اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی حکومت نے معیشت کے ساتھ دشمنوں سے بھی براسلوک کیا‘پاکستان کبھی اتنا مقروض نہیں ہوا جتنا آج ہے،پہلے قوموں کومقروض کیا جاتا ہے اور پھرغلام بنایاجاتاہے‘ملکی برآمدات تباہ ہوچکی ہیں‘سرمایہ کاری نہ آنےکی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے، ہر جگہ کمیشن مانگا جاتا ہے‘آصف زرداری کے دور سے کم سرمایہ کاری اس دورحکومت میں آئی ، پیپلزپارٹی دورحکومت میں گردشی قرضہ480 ارب روپے تھا، اس دورمیں اوربڑھ گیا‘کسانوں کااتنا برا حال کبھی نہیں ہوا جتنا اس دورحکومت میں ہوا۔
ایف بی آرکے سابق چیئرمین ہر مہینہ کروڑروپے دبئی بھجواتے تھے،سی پیک سے تب فائدہ ہوگاجب ملک صحیح ہوگا ۔