کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نورمحمدشاہوانی جنرل سیکرٹری صورت خان کاکڑ ضلع ژوب کے صدر عبید اللہ کاکڑ بلوچ خان کبزئی جعفرخان کاکڑ ظاہر شاہ روزی خان مندوخیل رضا برنج والا ملک نورخان کرد ثناء الحق مندوخیل حسین شاہ کاکڑ عبدالباقی باری داد کاکڑ فیض محمدسمالانی عبدالجبار اچکزئی اعظم سارنگزئی اوردیگر ٹرانسپورٹروں نے گورنر وزیراعلیٰ بلوچستان وزیر ٹرانسپورٹ اور صوبے کے دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ژوب تا ٹانک روڈ براستہ کلی برنج میرعلی خیل شاہراہ پر اب تک حکومت کے اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں پل تیار ہوچکا ہے لیکن کام سست روی کا شکار ہے ٹھیکیدار مقامی ہونے کی وجہ سے کام پر توجہ نہیں دے رہا اس روڈ پرگیارہ سال گزرگئے کام شروع نہیں کیاگیا ہے جس کی وجہ سے مٹی کے گردوغبار نے علاقہ مکینوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔