ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی سی او ریلوے ملتان سعید احمد نے خیبر میل اور پاکستان ایکسپریس کا معائنہ کیا، ذرائع کے مطابق وہ خیبر میل ایکسپریس پر سوار ہوگئے اور ٹرین کی ڈائننگ کار میں ناقص صفائی پر ٹھیکیدار کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا ،بعد ازاں ڈی سی او نے خانیوال میں سٹالوں کی چیکنگ کی واپسی پر پاکستان ایکسپریس میں چیکنگ کرتے ہوئے ڈائننگ کار کے ٹھیکیدار کو ایک ہزار روپے اور آٹھ بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں10ہزار90روپے وصول کئے۔