پشاور(کامرس رپورٹر)ہری پور چیمبر آف کامرس کے صدر ایم شیخ الیاس ٗ سینئر نائب صدر طیب خان سواتی ٗ حطار انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف ملک جلیل اعوان اور ہری پور چیمبر کے سابق صدر عاطف اکرام نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سینئر لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور کے ساتھ ملاقات میں غیر مشروط طور پر یونائیٹڈ بزنس گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور اُنہیں یقین دلایا ہے کہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مل کر کام کریں گے اورہر قسم کا تعاون کیا جائے گاہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے مرکزی لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال ٗ نائب صدر عابد اللہ خان یوسفزئی ٗ سرحد چیمبر کے سابق صدور غضنفر بلور ٗ ریاض ارشد ٗ زاہداللہ شنواری ٗ ملک نیاز احمد ٗ ذوالفقار علی خان ٗ فواد اسحق اور خان گل اعوان اور صدر گل بھی موجود تھے ہری پور چیمبر کے وفد نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے لیڈر ان ایس ایم منیر ٗ افتخار علی ملک اور سینیٹر الیاس احمد بلور سمیت UBG گروپ کی مرکزی اور صوبائی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تمام ساتھیوں سمیت یونائیٹڈ بزنس گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر سینیٹر الیاس احمد بلور نے بات چیت کرتے ہوئے ہری پور چیمبر کے صدر ایم شیخ الیاس ٗ سینئر نائب صدر طیب خان سواتی ٗ ملک جلیل اعوان اور عاطف اکرام کا یونائیٹڈ بزنس گروپ میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہری پورچیمبر کے صدور کی جانب سے UBG میں شمولیت کا اعلان خوش آئند ہے انہوں نے کہاکہ سرحد چیمبر اور ہری پور چیمبر مل کر صوبے کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کریں گے اور اس سلسلے میں دونوں چیمبر ایک دوسرے ساتھ مکمل اور بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں گے ۔