راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی میں چکن پاکس کے مزیددو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد رواں برس متاثرہ افراد کی تعداد1130ہوگئی ہے۔چکن پاکس کے باعث راولپنڈی میں رواں برس دو اموات بھی ہوچکی ہیں۔زرائع کے مطابق ان میں633مرد اور497خواتین ہیں۔ متاثرہ افراد میں پندرہ برس تک کے921،جبکہ سولہ برس سے زیادہ عمر کے مریضوںکی تعداد209رہی ہے۔