• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا،یہ ایونٹ بہت بڑا ہے،وسیم اکرم

Winner Will Not Make A Difference This Event Is Big Waseem Akram

سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا،یہ ایونٹ بہت بڑا ہے،خوشی ہے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دنیا بھر کے تجربہ کار کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، ورلڈ الیون میں ہاشم آملہ، عمران طاہر اور کرکٹ کے بڑے بڑے نام ہیں۔

وسیم اکرم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی ہے تاہم کسی کو پاکستان کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں کہ میزبانی کیسے کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو ہمیں مشورہ دینے کی ضرورت نہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کیسے کرنی ہے۔

 

تازہ ترین