پشاور ( نیوز ڈیسک ) فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اورمریضوںکوخون واجزائے خون کی فراہمی کیلئے سنٹرل جیل پشاور،ایف آر پشاور منڈی چوک، برقمبرخیل باڑہ خیبرایجنسی،جمرود غنڈی ،تختہ بیگ چیک پوسٹ جمرود،علی مسجد جمرود اور ہنگو بازار میں بلڈ کیمپ لگائے جس میںسنٹرل جیل پشاور کے قیدیوں سمیت عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ، میڈیکل ٹیکنیشن محمدالیاس،عمران خالد اورمعاون عمرخطاب شامل تھے، دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئرفائونڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد خصوصاً سنٹرل جیل پشاور کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹیئرفائونڈیشن امراض خون میں مبتلا ننھے بچوں کیلئے امید کی کرن ہے اور عوام ضرورت مند بچوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے فرنٹیئرفائونڈیشن کے ساتھ جس طرح تعاون کررہے ہیں۔