ملتان میٹرو کے سب کنٹریکٹر ہونے کے دعوے دار سلمان اقبال اور شیخ اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ملزمان کے خلاف لاہور کے لیاقت آباد تھانے میں پرچہ کٹا دیا،ملزمان سلمان اقبال اور شیخ اعجاز پر دھوکا دہی اور غلط بیانی کا الزام ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ملتان میٹرو کا سب کنٹریکٹر ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور خود کو چینی کمپنی ’یابائیٹ‘ اور ’کیپٹل انجینئرنگ‘ کو ذیلی ٹھیکیدار ظاہر کیا تھا۔
وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم پنجاب نے معاملے کی تحقیقات کیں جن میں پتا چلا کہ ملتان میٹرو کا کوئی ذیلی ٹھیکیدار نہیں ہے۔