• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی کا مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

Amnesty International Demanded To Ban Pellet Guns In Occupied Kashmir

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنوں کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Pellet-Gun222

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل آکار پٹیل کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کے پیلٹ گن حملوں میں سیکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔لہٰذا مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے ہلاکت خیز ہتھیار پیلٹ گنوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

Pellet-Gun333

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکار پٹیل کا کہنا تھا کہ پیلٹ گنوں کے متاثرین کی حالت سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کتنا خطرناک اور ہلاکت خیز ہتھیار ہے، انھوں نے کہا کہ کشمیر میں پیلٹ گنوں کا بے جا استعمال ہوتا ہے۔

Pellet-Gun444

ہتھیار کے نقصانات کا علم ہونے کے باوجود مسلسل استعمال پر حکام ذمہ دار ہیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے پیلٹ گن حملوں میں سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم یا معذور ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین