نوابشاہ(بیورو رپورٹ) پی پی شہید بھٹو کی جانب سے میر مرتضی بھٹو اور انکے ساتھیوں کے قتل میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر رحیم بخش کھوسو، نثار وسطرو، انور عباسی، فیاض شاہ، خمیوسو وسطرو، الطاف بھٹی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ میر مرتضی بھٹو اور انکے ساتھیوں کو شہید کیا گیا اور انکے قتل میں ملوث ملزمان انصاف کے کٹہرے کے بجائے اب بھی اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف شہید مرتضی بھٹو کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے کردار ادا کریں۔