• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیز پر زیادہ ٹیکس لگنے کا عندیہ

The Worlds Largest Internet Companies Call For More Taxes

یورپین یونین نے دنیا کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیز پر زیادہ ٹیکس لگانے کا عندیہ دے دیا لیکن ممبر ممالک میں اس بات پر اختلاف ہے کہ اس کے لئے طریقہ کار کیا اختیار کیا جائے ۔

نئے ٹیکس لگانے کی یہ تجویز 16 ستمبر کو یورپین یونین کے مو جودہ صدر ملک اسٹونیا کے دارالحکومت ٹیلن میں منعقد ہونے والے یونین وزرائے خزانہ کے اجلاس میں پیش کی گئی ۔

اجلاس میں اس بات کیلئے تو اتفاق پایاگیا کہ بڑی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیز گوگل ۔فیس بک اور ایپل پر مزید ٹیکس عائد کیا جائے لیکن ممبر ممالک میں اس حوالے سے مختلف نظام کے باعث اس کے طریقہ کار پر اختلاف رہا ۔

کچھ ممالک نے کہا کہ کمپنیوں کی مجموعی آمدنی پر ٹیکس لگا دیا جائے جبکہ کچھ ممالک نے یہ تجویز دی کہ یہ کمپنیز جس ملک سے جتنا نفع حاصل کریں۔ اس حساب سے اسی ملک میں ٹیکس وصول کر لیا جائے ۔

تازہ ترین