• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لزبن میں آل یورپ کبڈی ٹورنامنٹ، پرتگال نے فائنل میں ہالینڈ کو ہرادیا

لزبن (سرفراز فرانسس) آل یورپ کبڈی ٹورنامنٹ کا لزبن میں انعقاد ہوا جس میں پرتگال، آسٹریا ،فرانس اور ہالینڈ کی کبڈی ٹیمیں شریک ہوئیں ۔کبڈی میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کبڈی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تماشائیوں نے خوب داد دی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پرتگال اور ہالینڈ کی کبڈی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو پرتگال نے زبردست مقابلے کے بعد جیت لیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی نوجوان کاروباری و سماجی شخصیت راجہ حسنین نے جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور موبائل فون تقسیم کیے۔ اس موقع پر راجہ حسنین نے آل یورپ کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین