• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلائیڈر بلند فضاؤں میں اُڑان کی خواہش ، سو فٹ اونچے درخت پر جا پھنسا

وہ کہتے ہیں نہ کہ آسمان سے گِرا کھجور میں اَٹکا۔۔ایسا ہی کچھ اس برطانوی گلائیڈرکے ساتھ ہوا جو بلند فضاؤں میں اُڑان کی خواہش دل میں لِئے گلائیڈر پر سفر کرنے نکلا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اور سو فٹ اونچے درخت پر جا پھنسا۔

لندن کے نیشنل پارک میں اس وقت فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو طلب کرنا پرگیا جب ایک مہم جُو اپنے ایڈونچر میں ناکام ہوکر گلائیڈرسمیت ایک سوفٹ بلند درخت میں پھنس گیا۔

بری طرح سے شاخوں میں اُلجھے اس شخص کی مدد کے لئے جب ریسکیو اہلکار پہنچے تو بمشکل اسے شاخوں کے شکنجے سے آزاد کروایا ۔

 

تازہ ترین