بھارت میں جنگل کا خطرناک شکاری خود مشکل کا شکار ہوگیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں ایک چیتا کئی فٹ گہرے کنویں میں جا گراجس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ بحفاظت نکال لیا ۔
اس موقع پر رہائشیوں کا کہنا تھا کہ انہیں کنویں سے کسی جانور کی آوازیں آرہی تھیں جس کے بعد انہوں نے محکمہ جنگلات میں اطلاع دی تاکہ اس جانور کو کنویں سے باہر نکالا جائے۔
ذرائع کے مطابق یہ چیتا پانی کی تلاش میں کنویں کے پاس گھوم رہا تھاکہ اچانک بے قابو ہوکر اس گہرے کنویں میں جا گرا جس کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے انتھک محنت کے بعد چیتے کو باحفاظت باہر نکال لیا۔