• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم کو عبوری وزیر اعظم بنادیں،الیکشن میں فائدہ ہوگا، جاوید ہاشمی

ملتان(نمائندہ جنگ، خبر ایجنسیاں) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے،ملک کو ایک بارپھرکلثوم نوازکی ضرورت ہے،کلثوم نواز کو عبوری وزیر اعظم بنادیا جائےتو الیکشن میں فائدہ ہوگا، پی پی اورجے آئی ختم ہورہی ہیں،ججز نے آزادانہ فیصلے نہیں دئیے، انتخاب میں مذہبی ووٹ منصوبہ بندی سے الگ کردیا گیا،ملی مسلم لیگ اورحافظ سعید کا ووٹ پہلے ن لیگ کو پڑتا تھا، ن لیگ کو اب اپنی آنکھیں کھول لینی چاہیں، وفاقی پارٹیوں کو کمزور ہونے سے دشمن کو فائدہ پہنچے گا، نیب والے غلط باتیں بناتے ہیں،نیب اب آصف زرداری پر کچھ ثابت کرکے دکھا دے۔

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ این اے 120 کا الیکشن بہت بہتر حالات میں ہوا ،میں کلثوم نواز اور مریم نواز کو کامیابی کی مبارکباد دیتا ہوں،ضمنی الیکشن کا دستور ہے کہ ووٹ کم پڑتے ہیں،یاسمین راشد کو بھی کم ووٹ پڑے، آج کہہ رہا ہوں 2018کا الیکشن بھی ن لیگ نے جیتنا ہے، موجودہ ججز میں سے کئی مشرف دور میں حلف اٹھا چکے ہیں، سپریم کورٹ کے ایسے فیصلے جانبداری لاتے ہیں غیر جانبداری نہیں۔

تازہ ترین