• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور برطانیہ میں دفاعی شعبے میں تعاون کا سمجھوتا

Britain And Saudi Arabia Sign Military Cooperation Deal

سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کا ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔

KSA-UK-222

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے جدہ میں ملاقات کے دوران فوجی اور سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق اس سمجھوتے پر دستخط کیے ۔

دونوں وزرائے دفاع نے ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور بالخصوص دفاع کے شعبے میں مشترکہ رابطے کے میکانزم پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انھوں نے مشرقِ وسطیٰ کے خطے کی تازہ صورت حال اور جاری تنازعات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔

KSA-UK333

ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد العایش ، شاہی دیوان کے مشیر اور وزیر دفاع کے دفتر کے نگران فہد العیسیٰ ،ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفیٹننٹ جنرل فیاض الروحیلی اور وزارت دفاع کے دوسرے عہدے دار اور اعلیٰ فوجی افسر شریک تھے۔

تازہ ترین