• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیشیئر کی غلطی سے گاہک کی کروڑوں کی لاٹری نکل آئی

Mistake Makes Man Billionaire

کیشئیر کی غلطی سے گاہک کی کروڑوں کی لاٹری لگ گئی، امریکی شہر میری لینڈ میں گاہک نے صرف ایک لاٹری ٹکٹ مانگا لیکن کیشیئر نے اسے دو ٹکٹیں تھما دیں، غلطی سے دیے گئے ٹکٹ پر کروڑں کا انعام نکل آیا۔

دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، ایسا ہی واقعہ امریکی شہر میری لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک کیشیئر کی غلطی نے گاہک کو بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بنا ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں اس شخص نے بتایا کہ میں نے اسٹور میں ڈیوٹی پر موجود خاتون کیشیئر سے صرف ایک ٹکٹ مانگی لیکن اس نے مجھے دو ٹکٹیں دیدیں، ان میں سے دوسری لاٹری ٹکٹ نے میری قسمت کھول دی اور اس نے اسے تقریباً 5 ملین ڈالرز کا مالک بنا دیا۔

لاٹری جیتنے والےشخص نے اتنی بڑی رقم جیتنے پر خوشی محسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور اس کی اہلیہ اس جیتی ہوئی رقم سے ضرورت مندوں کی بھی مدد کرینگے۔

تازہ ترین