• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین انڈورمارشل آرٹ،پاکستان کو دوسرا گولڈ میڈل مل گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اشک آباد میں کھیلے جانے والے پانچویں مارشل آرٹ انڈور ایشن گیمز میں پاکستان نے بدھ کو دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان نے ایتھلیٹکس کے 4x400 میٹرز ریلے ریس میں گولڈ میڈل جیتا، ان کھیلوں میں ترکمانستان بدھ کو بھی تمغوں کی دوڑ میں برتری حاصل کئے ہوئے اس کے میڈلز میں52 گولڈ، 36 سلور اور 37 برانز شامل ہیں، ایران دوسرے نمبر پر آگیا ہے، قازقستان تیسرے اور پاکستان مجموعی طور پر 17 تمغوں کے ساتھ15ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کو بدھ کو بیلٹ ریسلنگ میں مزید کامیابیاں ملیں ۔

محمد صفدر نےکلاسک اسٹائل 65 کےجی اور امبرین مسیح نے خواتین کی 55کےجی میں برانزمیڈل حاصل کیا۔

پاکستان کی بینش خان نے بیلٹ ریسلنگ میں بینش خان نے70کے جی میں برانز میڈل اپنے نام کیا، پاکستان کو ٹینس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انفرادی مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں احمد چوہدری جبکہ ڈبلز میں سہیل اور عاشق ناکامی سے دوچار ہوئے۔

تازہ ترین