• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ گزین مری کا 18 سالہ جلا وطنی ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ ( آن لائن+این این آئی) نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے نوابزادہ گزین مری نے کہا ہے کہ کرائے کے قاتل کے طور پر کام نہیں کر سکتا، 18سال جلا وطن رہنے کے بعد 22ستمبر کو واپس اپنے وطن لوٹ رہا ہوں کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں میں اپنے ساتھ کوئی فورس لارہاہوں نہ ہی نیٹو کے ٹینکوں پر بیٹھ کر آرہاہوں بلوچستان کے لوگوں کے مفادات عزیز ہیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرونگا،بلوچستان میں زیادتیاں ہوتی رہی ہیں سوئٹزرلینڈ اور دوسرے ممالک میں بیٹھ کر آزاد بلوچستان کے پوسٹر لگاکرکیا مقاصد حاصل کئے گئے اوراس سے بلوچستان کے عوام کو کیا فائدہ حاصل ہوگا اس کی تفصیلات سے فی الحال آگاہ نہیں ہوں بلوچستان کے عوام کی کوئی خدمت کی جائے لیکن یہ فیشن بن چکا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر مخالفت میںبیانات دو اور پیسے کماؤ اصل خدمت بلوچستان میں بیٹھ کر اپنے لوگوں کی جاسکتی ہے ۔

یہ بات انہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے دبئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ 18سال تک جلا وطنی کی زندگی گزاری والد کے کہنے پر 2000ءمیں وطن کو خیر باد کہا واپس آنے کیلئے کافی کوششیں کیں لیکن رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں اب بھی وطن واپس آکر کسی سے رحم کی اپیل نہیں چاہتا میرے آنے سے اگر کچھ لوگ خائف ہیں تو میں واضح کردینا چاہتاہوں اپنے لوگوں کیلئے آرہاہوں ۔

تازہ ترین