• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارود برآمدگی کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج ملک آصف مجید اعوان نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے چار اکتوبر کو شہادتیں طلب کرلیں، افتخار عباس کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس نے بارود برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا، دریں اثنا عدالت نے بارود برآمد ہونے کے الزام میں ملوث ملزم محمد طاہر عرف ابوجندل کے مقدمہ میں حتمی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو 29ستمبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین