• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانےکا حکم

Model Town Incident Inquiry Report Is To Be Published

لاہورہائیکورٹ کاسانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانےکا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیل کافیصلہ کیا ہے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا، جس میں سانحہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت انکوائری رپورٹ دی جائے اور جسٹس باقر نجفی کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظرعام پر لائی جائے۔

جوڈیشل انکوائری پر ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کردی گئی، لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ 25ستمبر کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنےکے حکم کے بعد پنجاب حکومت نے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق تحریری فیصلہ ملتےہی اپیل دائرکردی جائےگی ۔

دوسری جانب سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری3بجے پریس کانفرنس کا اعلان کیا، جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ سے متعلق عدالتی فیصلےپر بات کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔

اس دوران پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے  نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 90 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین