• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیگر ملکوں کی نسبت پاکستان دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہے، تھریسامے

Pakistan Is More Affected Terrorism Than Any Other Country Theresa May

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دہشت گردی سے متاثرہ پاکستان کو یاد رکھا۔

Threasa-May-333

برطانوی وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا بھی ذکر کیا۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن خاتون کے قتل کا 10واں سال ہے جنہوں نے اُنہیں اور اُن کے شوہر کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا تھا۔

تھریسا مے کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پوری دنیا متاثر ہے لیکن پاکستان بہت سے ملکوں کی نسبت زیادہ متاثر ہے۔

Threasa-May222_1

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں موجود بہت سے لوگ بے نظیر بھٹو سے اچھی طرح واقف رہے ہیں، اسی ملک میں بے نظیر بھٹو کو ظالمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا اور یہ قتل ان لوگوں نے کیا جو اقوام عالم کی اقدار کےخلاف ہیں۔

تھریسامے نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کا تعلق دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک سے تھا اور اُنہیں جمہوری جدوجہد، برداشت کو فروغ دینے اور ایک خاتون ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

تازہ ترین