• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الگ صوبہ تحریک چلانے کا اعلان،لسانی فسادات کرانیکی کوشش ہے،اشرف نوناری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کی جانب سے 25دسمبر سے الگ صوبہ کے لئے تحریک چلانے کا اعلان، سندھ میں لسانی فسادات کرانے کی ملک دشمن ایجنڈے کو مکمل کرنے کی کوشش ہے، الگ صوبہ تحریک چلانے سے پہلے آفاق احمد ملک دشمنوں کے عبرتناک انجام سے سبق حاصل کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آفاق احمد کے خطاب نے ظاہر کردیا ہے کہ وہ متحدہ قائدکا دوسرا روپ ہیں، آفاق احمد الطاف کے بعد مہاجر کارڈ نہ کھیلیں، سندھ میں کوئی مہاجر نہیں سب دھرتی کے وارث سندھی ہیں جن لوگوں نے سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کی تاریخ گواہ ہے وہ خود تقسیم ہوگئے اور ان کا نام و نشان بھی نہیں رہا، اگر 25دسمبر سے آفاق احمد نے الگ صوبہ کے لئے تحریک چلائی تو سندھی قوم کا شدید ردعملآسکتا ہے۔ انہوں نے باشعور اردو بولنے والے سندھیوں سے اپیل کی کہ وہ متحدہ قائدکی طرح آفاق احمد کے الگ صوبہ تحریک سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کریں اور ثابت کریں کہ سندھ دھرتی ان کی ماں ہے۔

تازہ ترین