سکھر (بیورو رپورٹ)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سالانہ اورینٹل لینگویجز/کمپارٹمنٹل امتحان میں امیدواروں سے امتحانی فارم اور فیس کی وصولی کے لئے 23اکتوبرآخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ انہی امیدواروں سے 24اکتوبر سے 7نومبر تک 500روپے لیٹ فیس کی ادائیگی کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔