• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نصابی سرگرمیوں سے ذہنی نمو ہو تی ہے، ڈاکٹر سعید الدین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیاں انتہائی مثبت پہلو رکھتی ہیں اور ان سے ذہنی نمو کا آغاز ہوتا ہے اور طلباء و طالبات اپنی فکری و تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔ یہ بات چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے سالانہ ہفتہ طلبا و طالبات کے مقابلہ جات کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ پروگرام ریسرچ سیکشن کے افسران کی محنت و لگن کا عملی ثبوت ہے کہ وہ ہر گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولوں کے درمیان مقابلہ جات کا انعقاد کرتے ہیں۔ آخر میں چیئرمین بورڈ نے ہفتہ طلبا کے سالانہ مقابلہ جات میں اول، دوم اور سوئم آنے والوں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ سید محمد علی شائق، ریسرچ سیکشن کے افسران سید منیر حسن اور ایم اے جعفری بھی موجود تھے۔

تازہ ترین