• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو سازش کے ذریعے اقتدار سے الگ کیا گیا، زبیر گل

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)ہمارے قائدمیاں نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے تو انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بڑے بڑے منصوبے بنائے اور معاشی ترقی میں انقلاب لانے کے لئے اقدامات اٹھائے لیکن نادیدہ قوتوں نے ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں  اور سازشوں کے ذریعے اقتدار سے علیحدہ کردیا۔

عوام کے مقبول ترین لیڈر کونااہل کرکے پاکستان میں جاری ترقی کے سفر کو روک دیا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیرگل نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں نارتھ ویسٹ ونگ کی جانب سے حلقہ 120میں کامیابی کی خوشی میں رکھے گئے اظہار تشکر کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کےحلقہ 120قومی اسمبلی کی نشست پر ایک مرتبہ پھر عوام نے بیگم کلثوم نواز کو جتوا ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کی عوام کو حقیقی معنوں میں مصائب اور مشکلات سے نکال سکتی ہے اور اپنے محبوب قائد کے ساتھ بھرپور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ میاں برادران کے درمیان اختلافات ہیں یہ ایک مخصوص ٹولے کی سازشیں ہیں اور ن اور ش گروپ کے القاب سے تشہیر کی جارہی ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔ برطانیہ بھر میں ہماری جماعت متحد ہے اور میاں نوازشریف کی قیادت پر مکمل اظہار کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب یہ بات کہہ چکے ہیں کہ میاں نوازشریف صرف بڑے بھائی نہیں بلکہ والد کا درجہ رکھتے ہیں ان سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتاایسے مکروہ چہروں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔تقریب کی نظامت چیئرمین نارتھ ویسٹ مسلم لیگ ن کے چوہدری عبدالکریم نے سرانجام دی۔ تلاوت کلام پاک محمد شہزاد خان نے کی۔ نارتھ ویسٹ کے صدر سجاد راجہ، راجہ جلیل الرحمٰن، ڈاکٹر صادق، چوہدری اکبر، ملک ابرار، رانا اسلم، ڈاکٹرصادق، عنصر چوہدری، شاہد رفیق، حمزہ باسط بٹ، عافیہ رفاقت، نگہت عائشہ، شمائلہ مبین، شاہدہ بٹ، عافیہ علی اورسابق میئر اولڈ ہم کونسلر عتیق الرحمٰن نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین